پیغام محرم الحرام
-
صدر ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین:
عالمات و ذاکرات منبر حسینی سے قیامِ امن کا پیغام، الٰہی و حسینی معاشرے کی تشکیل اور ظہور امام مہدی (عج) کی زمینہ سازی کے لیے نوجوان نسل کو تیار کریں
حوزہ/ آغاز ماہ محرم الحرام اور ایام عزاء کے موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر ہر وہ دل جو امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے غمزدہ ہو جاتا ہے، چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی، بلکہ غیر مسلم بھی امام عالی مقام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا غم مناتے ہیں۔
-
پیغامِ محرم:
ماہ محرم الحرام؛ دین و شریعت کے تحفظ کے لئے احساس ذمہ داریوں کی تجدید کا مہینہ، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/جموں کشمیر کی انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ماہ محرم کے آغاز پر اپنے پیغام میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے ہم مشن جانبازوں کی عظیم شہادتوں کو عالم بشریت کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے سوگواران شہدائے کربلا کو ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔
-
عاشورا؛ امام حسین (ع) کی تعلیمات اور مکتب فکر کو احیاء کرنے کا تسلسل ہے، مولانا مسرور انصاری
حوزه/ اتحاد المسلمین جموں وکشمیر کے صدر مولانا مسرور انصاری نے محرم الحرام کی آمد پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان ایام اور اس مہینے میں ہم اس واقعے کی یاد مناتے ہیں جو 1400 سال پہلے کربلا کے میدان میں وقوع پذیر ہوا۔