۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ پاکستان بھر کی طرح محراب پور سندھ میں بھی عاشوراء کا جلوس شایان شان طریقے سے برآمد ہوا اور عزاداران سید الشہداء نے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیت و فروغ عزاداری مشن محرابپور سندھ کے زیر انتظام یومِ عاشور 10 محرم الحرام 1446ھ کو نماز ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور میں قبلہ مولانا آغا سید جواد حسین نقوی صاحب کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جس میں نمازی عزاداروں نے کثرت سے شرکت کی۔

دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، مولانا آغا سید جواد حسین نقوی

دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، مولانا آغا سید جواد حسین نقوی

نماز کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔ اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ روٹ پر جاری و ساری رہا اور عزاداروں نے نوحہ خوانی ماتم داری کی۔

اس موقع پر مولانا آغا سید جواد حسین نقوی نے کہا کہ یہ جلوس، مجالس، نوحہ خوانی اور ماتم داری امام کے مقصد کی یادہانی کرانے کے لئے ہی ہیں، جس میں ہم لوگوں کو اکٹھا کر کے بتاتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے خلاف قیام کیوں کیا۔ آج دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، جو فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔

دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، مولانا آغا سید جواد حسین نقوی

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی عزاداری کے پروگراموں کو اس انداز سے ترتیب دیں کہ جس میں باقی دینی احکامات بالخصوص نماز و طہارت کو بھی بروئے کار لا سکیں۔ فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام بھی یہی ہے کہ ہم اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔

دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، مولانا آغا سید جواد حسین نقوی

دور حاضر کے یزید و شمر امریکہ اور اسرائیل ہیں، مولانا آغا سید جواد حسین نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .