۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سید ناصر شیرازی

حوزہ /گیارہ محرم الحرام کی مناسبت سے چوہڑ ہڑیال راولپنڈی میں حویلی سید ناظم حسین شاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس کی قیادت سید واصف حسین شاہ گدی نشین دربار شاہ پیارا اور سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گیارہ محرم الحرام کی مناسبت سے چوہڑ ہڑیال راولپنڈی میں حویلی سید ناظم حسین شاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس کی قیادت سید واصف حسین شاہ گدی نشین دربار شاہ پیارا اور سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کی۔

جلوس سے قبل سید ناصر عباس شیرازی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول ص حضرت امام حسین ع کو انسانیت کیلے چراغ ہدایت قرار دیا اور کہا کہ کربلا نے رہتی دنیا تک ظالم اور مظلوم کی تقسیم کو واضع کر دیا ہے۔ سید الشہداء اور آپ کے باوفا جانثاروں نے ہر باضمیر اور باشعور انسانوں پر حق وباطل کی پہچان روشن کر دی۔

جلوس کے اختتام پر وائس چیئرمین شاہ پیارا اسلامک ویلفئیر ٹرسٹ سید ناظم حسین شاہ نے دعا کرائی اور غزہ کے مظلوم فلسطینوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے جلوس کے بہترين انتظامات پر القائم کمیٹی کے جوانوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .