۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"عرب ریاستیں، فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتیں" کے عنوان سے روزنامہ جنگ کراچی کے آج کے میگزین میں شائع ہونے والا مضمون میڈیا میں موجود اسرائیل نواز مافیا کی شیطانی اختراع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"عرب ریاستیں، فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتیں" کے عنوان سے روزنامہ جنگ کراچی کے آج کے میگزین میں شائع ہونے والا مضمون میڈیا میں موجود اسرائیل نواز مافیا کی شیطانی اختراع ہے، جس میں حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے فلسطینی عوام کی کردار کشی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظلومین کی مخالفت اور ظالموں کی حمایت کرنے والے مضمون نگار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر مضمون شائع کرا کے اس تحریر کو خود ہی مشکوک بنا دیا ہے، اس مضمون کے ذریعے نہ صرف مظلومین فلسطین کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، بلکہ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی بھی نفی کی گئی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی غیور اور مظلومین فلسطین کی حمایتی عوام کو یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا میں موجود جو کوئی اسرائیل کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتا ہے وہ اپنے پیشے سے بددیانتی کا ارتکاب کرتا ہے اور صیہونی طاقتوں کے پے رول پر ہے، اس وقت جب غزہ میں ہر روز اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، جنگ اخبار اس قاتل رجیم اسرائیل کی حمایت اور دفاع جیسے شرمناک ظلم کا مرتکب ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .