اتوار 18 مئی 2025 - 16:41
شہید رئیسی خدا کی رضا کو تمام سیاسی مصلحتوں پر مقدم رکھتے تھے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے شہدائے خدمت اور شہیدِ جمہور آیت اللہ رئیسی کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں کہا: شہید رئیسی کا طرزِ فکر عوام کے دلوں کو خوش کرنا، ان کی مشکلات کا حل نکالنا اور ایک جملے میں خدا کی رضامندی کو ہر چیز پر ترجیح دینا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زاہدان کی جامع مسجد میں شہدائے خدمت بالخصوص شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی برسی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محامی سمیت عوام اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

شہید رئیسی خدا کی رضا کو تمام سیاسی مصلحتوں پر مقدم رکھتے تھے

زاہدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید خلیل حسینی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا: شہید آیت اللہ رئیسی اور دیگر شہدائے خدمت کا تذکرہ ان مردانِ خدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام، اسلامی نظام اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا: حاکمیت مطلق صرف خداوند عالم کے لیے ہے اور تاریخ میں ہمیشہ یہ سنت الٰہی رہی ہے کہ حکومت و قیادت انبیاء و اولیاء کو سونپی گئی اور دورِ غیبت میں یہ عظیم ذمہ داری ولی فقیہ جامع الشرائط کو سونپی گئی ہے، جو قانونِ اساسی کے مطابق ملک کے امور کی رہنمائی کرتا ہے۔

زاہدان کے امام جمعہ نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اب تک مختلف حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے آگے آئی ہیں، جن میں بعض کامیاب و مؤثر رہیں اور بعض کمزور و ناکام لیکن شہید رئیسی کی حکومت بلاشبہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب کے بعد ایک درخشاں اور بااخلاص حکومت تھی جس میں سادگی، خلوص، عوام دوستی اور بے لوث خدمت نمایاں طور پر دکھائی دیتی تھی۔

شہید رئیسی خدا کی رضا کو تمام سیاسی مصلحتوں پر مقدم رکھتے تھے

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے مزید کہا: شہید رئیسی ایک ایسی شخصیت تھے جو نسب کے لحاظ سے سادات میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی فضائل و کمالات کا مجسمہ تھے۔ ان کی ممتاز صفات میں دینی اور علوی طرزِ حکومت ان کی پہچان تھی۔ میں نے ان کے طرزِ عمل کو امام علی علیہ السلام کے عہدنامۂ مالک اشتر (مکتوب ۵۳ نہج البلاغہ) کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کی، جو کہ حکمرانی کے لیے ایک بے نظیر منشور ہے اور شہید رئیسی کی بہت سی صفات اس منشور کی روشنی میں قابل تجزیہ ہیں۔

انہوں نے کہا: شہید رئیسی کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک ان کا مضبوط ایمان اور اسلامی نظم و نسق میں وظیفہ محوری پر یقین تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایک اسلامی مسئول کو اللہ کی مرضی کے مطابق قدم اٹھانا چاہیے، چاہے اس کا ظاہری نتیجہ بعض سیاسی گروہوں کی خواہشات سے ہم آہنگ نہ ہو۔ وہ ہمیشہ خدا کی رضا کو مقدم رکھتے تھے اور یقین رکھتے تھے کہ اگر ایک مسئول خود کو خدا کے سامنے جوابدہ سمجھے تو خداوند بھی اس کی نصرت فرمائے گا۔

شہید رئیسی خدا کی رضا کو تمام سیاسی مصلحتوں پر مقدم رکھتے تھے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha