۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا مناظر حسین نقوی

حوزہ/مرحوم نے اپنے ناخن تدبیر سے ناجانے کتنے عقدے کھولے اور شمع نطق سے کتنے دماغوں کو روشن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر الجواد فاؤنڈیشن مشہد،مولانا مناظر حسین نقوی نے علامہ طالب جوہری طاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین اور تمام ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعون 
إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة، لا يسدها شيء إلى يوم القيامة

حجت الاسلام و المسلمین جناب اسد جوہری مشھدی صاحب
آپ کے والد محترم کی خبر ارتحال نے دل کو پریشان کردیا 

جو زندہ ہے وہ موت کی تکلیف سہے گا 
جب مرسل اعظم نہ رہے کون رہے گا 

ابھی ابھی بیٹھا سوچ رہا تھا کے اس سال ہمارے درمیان سے کیسی کیسی عظیم شخصیتیں چلی گئی کے اتنے میں ایک اور دل سوز خبر ملی جس نے دل و دماغ کو ہلا کر رکھ دیا کہ یہ سال ہمارے سرمایہ ملت سے کیسے کیسے گوہر نایاب ہم سے چھین رہا ہے 
خبر وفات حسرت آیات عالم محکم ، خطیب اعظم ،ادیب معظم ، شاعر مکرم، صاحب بصیرت نظری علامہ طالب جوہری قدس سرہ سے مطلع ہوا دل کو بیحد صدمہ پہنچا اس دور قحط الرجال میں مرحوم کی ذات ملت جعفریہ کے لیے ایک ناقابل انکار سرمایہ تھی ۔جنھوں نے اپنے ناخن تدبیر سے نا جانے کتنے عقدے کھولے اور شمع نطق سے کتنے دماغوں کو روشن کیا۔افسوس وہ چراغ جسکی روشنی ختم نہیں ہوگی مگر وہ آج اپنے پیکر زیست کو سمیٹتے ہوئے کفن پوش ہوگیا۔۔۔
میں اس صدمہ پر صاحب عزا یوسف زہرا عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع عظام تقلید خصوصاً مقام معظم رہبری، علمائے اعلام ،خطبائے اسلام،  مومنین ذوی الاحترام  و اہل خانہ  کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔۔۔


سید مناظر حسین نقوی مشھد
صدر الجواد فاؤنڈیشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .