حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلیٰ اسلامی شیعہ لبنان کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے بیانیہ صادر کر کے سعودی روزنامے "الشرق الاوسط" کے آیت اللہ سید علی سیستانی کے توہین آمیز کارٹون شائع کرنے پر ان کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسے میڈیا کی آزادی نہیں کہتے بلکہ یہ میڈیا کی آزادی سے ناجائز استفادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ سید علی سیستانی کی نصیحتیں ہمیشہ ملت عراق کی حاکمیت کے تحفظ کی راہ ہموار کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے عراق سے تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے اور اس ملک کی سر زمین پر حکومت کی حاکمیت قائم کرنے کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کیا ہے۔