۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان
آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں

 حوزہ / آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے کہا: سعودی روزنامے "الشرق الاوسط" نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین آمیز کارٹون شائع کر کے شیعہ مرجعیت کی توہین کی ہے۔ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلیٰ اسلامی شیعہ لبنان کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے بیانیہ صادر کر کے سعودی روزنامے "الشرق الاوسط" کے آیت اللہ سید علی سیستانی کے توہین آمیز کارٹون شائع کرنے پر ان کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسے میڈیا کی آزادی نہیں کہتے بلکہ یہ میڈیا کی آزادی سے ناجائز استفادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا:  آیت اللہ سید علی سیستانی کی نصیحتیں ہمیشہ ملت عراق کی حاکمیت کے تحفظ کی راہ ہموار کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے عراق سے تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے اور اس ملک کی سر زمین پر حکومت کی حاکمیت قائم کرنے کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .