۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایرانی صدر کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

حوزہ/اسلامی جمہوریہ کے صدر حسن روحانی نے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دونوں ملکوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر حسن روحانی نے عراقی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے مزید فروغ سمیت دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد از جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ کے صدر حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ پرتاکید کی

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان پھر سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

صدر روحانی نے عراقی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کو مثبت او تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کا جلد از جلد نفاذ ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات اور تجارتی لین دین میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سے تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع سمیت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔

در ایں اثنا عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون فروغ  پائے۔

عراقی صدر نے تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ہمہ جہتی تعاون کو عراقی حکومت کی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .