بدھ 1 اکتوبر 2025 - 12:19
نیتِ خالص اور پختہ عمل ہی بقا اور ترقی کا راز ہیں: آیت اللہ رجبی

حوزہ/ امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے کہا ہے کہ انسان زمین پر خدا کا نائب ہے اور اس پر لازم ہے کہ ہر عمل نیک نیت کے ساتھ اور مضبوطی کے ساتھ انجام دے، کیونکہ ایسے ہی اعمال باقی رہنے والے اور دنیا و آخرت میں اجر پانے والے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے کہا ہے کہ انسان زمین پر خدا کا نائب ہے اور اس پر لازم ہے کہ ہر عمل نیک نیت کے ساتھ اور مضبوطی کے ساتھ انجام دے، کیونکہ ایسے ہی اعمال باقی رہنے والے اور دنیا و آخرت میں اجر پانے والے ہیں۔

آیت اللہ رجبی نے امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے بہترین ملازمین کی تقریبِ تجلیل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے کام ہمیشہ جاری رہتے ہیں اور ان میں دو نمایاں خصوصیات پائی جاتی ہیں: مضبوطی اور خوبصورتی۔ قرآن کریم بھی واضح کرتا ہے کہ خدا نے ہر چیز کو متقن اور خوبصورت پیدا کیا ہے اور یہ اصول انسان کی زندگی میں نمونہ ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین عمل کی دو شرطیں ہیں: ایک یہ کہ اس کا اصل نیک ہو اور دوسرا یہ کہ اس کی نیت خالصتاً خدا کے لیے ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دنیا کی طاقتیں جیسے امریکہ اور اسرائیل اپنے جرائم کو کامیابی سمجھتی ہیں لیکن چونکہ وہ الٰہی ہدایت سے کٹ چکی ہیں، اس لیے ان کے اعمال باطل ہیں۔

مجلس خبرگان کے رکن نے کہا کہ ہمارے لیے اصل فکر یہ ہونی چاہیے کہ ہم نے خدا کا حکم کس حد تک درست انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاکاری پر مبنی اعمال خدا کے نزدیک کوئی قدر و قیمت نہیں رکھتے۔ مثال کے طور پر علامہ مصباح یزدیؒ کے آثار اور برکات اسی وجہ سے قائم ہیں کہ ان کی نیت خالص اور الٰہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی پائیداری بھی اسی اخلاص کا نتیجہ ہے، اور دشمنی کے باوجود یہ نظام قائم ہے۔ آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم علمی، فکری اور سیاسی میدان میں خالص نیت اور پختہ عمل کے ساتھ داخل ہوں تاکہ خدا کی خوشنودی حاصل ہو اور اسلامی انقلاب کا مستقبل مزید تابناک ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha