۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران میں پالیسی کونسل کے رکن نے کہا: دشمن اپنی ثقافتی یلغار سے روحانیت و معنویت پر مسلسل حملہ کرنے کے درپے ہے اور انہیں ان کے اپنے ذرائع اور زبان سے ہی جواب دینا انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران میں پالیسی کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی نے حوزہ علمیہ خواہران اردبیل کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا: حوزہ علمیہ میں تبلیغ و تربیت کو باقی تمام امور پر فوقیت دینی چاہیے۔

دشمنوں کو ان کے اپنے ذرائع اور زبان میں جواب دینا انتہائی ضروری ہے

انہوں نے کہا: انقلابِ اسلامی دشمنوں کی تمام سازشوں اور پیش آنے والی تمام مشکلات کے باوجود امام خمینی (رح) کی قیادت میں کامیاب ہوا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بابصیرت رہنمائی میں آج تک استوار رہا ہے چونکہ خدا کی مرضی و ارادہ نے اس انقلاب کو پوری قوت بخشی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران میں پالیسی کونسل کے رکن نے مزید کہا: دشمنوں کے تمام ثقافتی حملوں کے باوجود آج الحمد للہ اسلامی نظام مستحکم ہے۔ لیکن یاد رہے کہ آج کی ثقافتی جنگ میں آپ خواہران طلبہ کی ذمہ داری بہت سنگین ہے چونکہ گھر اور معاشرہ کی تربیت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا: حق و باطل کے درمیان جنگ صرف ہمارے زمانہ سے ہی مختص نہیں ہے بلکہ اس محاذ پر انبیاء علیہم السلام کے زمانہ سے ہی جنگ رہی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی نے کہا: دشمن اپنی ثقافتی یلغار سے روحانیت و معنویت پر مسلسل حملہ کرنے کے درپے ہے اور انہیں ان کے اپنے ذرائع اور زبان سے ہی جواب دینا انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں ہمیں ان علوم اور ٹیکنالوجیز پر مکمل دسترس حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو آج کی جنگ نرم میں ضروری ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .