۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ/ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن ، محمد علی الحوثی نے کہا کہ قیدی تبادلے کے عمل میں سعودی جارحیت کے اتحاد نے وعدہ خلافی کی ہے اور وہ بحران پر قابو پانے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر، محمد علی الحوثی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ قیدی تبادلے کے عمل میں سعودی جارحیت کے اتحاد نے وعدہ خلافی کر کے بحران پر قابو پانے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد کی جانب سے جاری امن و امان برقرار رکھنے کا فیصلہ حقیقی راہ حل اور عملی منصوبہ کے ساتھ نہیں تھا۔

الحوثی نے بیان کیا کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے کئے جانے والے مذاکرات کا خاتمہ، یمن میں ہونے والے انسان سوز واقعات اور جنگ کے خاتمے میں سعودی جارحیت پسندوں کی عدم سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .