۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ میں شہداء کی تعداد کے تازہ ترین اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے صہیونی حملوں میں 210 فلسطینی شہید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 21,320 افراد شہید اور 55,603 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گرد صہیونی فوج نے آج صبح غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلح اور المغازی کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے، انہوں نے دیر البلح میں زخمیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اشرف القدرہ نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو الشفاء اسپتال کو معمول پر لانے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ میں 20 خاندانوں کو شہید کیا ہے جس کے نتیجے میں 210 افراد شہید اور 360 زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ شب صیہونی فوجیوں نے خان یونس کے الامل اسپتال کے قریب ایک بھیانک حملہ کیا اور اس کے احاطے کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صیہونیوں نے غزہ کی پٹی میں 104 ایمبولینسوں اور 142 طبی مراکز پر بمباری کی۔

گزشتہ چند گھنٹوں میں، فلسطینی مزاحمت نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا اور کئی اسرائیلی ٹینک اور ہتھیار تباہ کر دیے، حماس کے عسکری ونگ نے غزہ شہر کے التفاح اور الدرج کے دو علاقوں میں یاسین 105 راکٹوں اور "الشواظ" بموں سے اسرائیل کی سات فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .