جمعہ 20 دسمبر 2024 - 09:00
صیہونی حکومت مقاومتی محور کے ہاتھوں آج ہر طرف سے دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے

حوزہ/ ایران کے شہر سنندج کے افتاء و روحانیت کونسل کے رکن مولوی محمد امین راستی نے کہا: صیہونیوں نے شام کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور اس پر غلبہ پانے کے لیے کئی شیطانی منصوبے اپنے ذہن میں رکھے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہر سنندج، صوبہ کردستان کے اہلسنت امام جمعہ مولوی محمد امین راستی نے کہا: آج صبح یمن پر صیہونی حکومت کے حملے کا مقصد قدس کے غاصبوں کی شیطانی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے جسے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی دشمن جو آج مقاومتی محور کے ہاتھوں ہر طرف سے دباؤ کا شکار اور بوکھلائی ہوئی ہے، یمن جیسے ممالک پر بمباری اور دیگر اسلامی ممالک پر قبضے کی کوششوں کے ذریعہ اس جنگ کا توازن اپنے حق میں بدلنا چاہتا ہے لیکن بلاشبہ اس کے اقدامات کے نتائج اس کی توقعات کے برعکس ہوں گے۔

شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ نے شام میں صیہونیوں کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہمیں یاد ہے کہ حزب اللہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی شام میں باغیوں اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، جو ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کے رہنماؤں اور اسد حکومت کے مخالف گروہوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل نے شام پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سازشی منصوبے بنا رکھے ہیں اوراس نے گذشتہ ایک سال کے دوران اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ اس کے منصوبے مسلمانوں اور عالم اسلام کے خلاف ہیں۔

شہر سنندج کے اس اہلسنت امام جمعہ نے مزید کہا: افسوس کی بات یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے رہنما اب تک خوابِ غفلت میں ہیں، اپنے غیر ضروری داخلی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اور بدقسمتی سے مسلمانوں کے مستقبل کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .