۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|بندوں کی خلوص نیت سے کی جانے والی دعا کی قبولیت اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا جلوہ ہے.انسان کی پوشیدہ صلاحیتوں کی ترقی اور نکھار اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے سائے میں.

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَأَنبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ۖ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا رِزْقًا ۖ قَالَ يَا مَرْيَمُ أَنَّىٰ لَكِ هَـٰذَا ۖ قَالَتْ هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ ۖ إِنَّ اللَّـهَ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿آل عمران، 37﴾

ترجمہ: تو اس کے پروردگار نے اس لڑکی (مریم) کو احسن طریقہ سے قبول فرما لیا۔ اور اچھی طرح اس کی نشوونما کا انتظام کیا (یعنی) جناب زکریا کو اس کا کفیل (اور سرپرست) بنایا۔ جب بھی زکریا محرابِ عبادت میں اس (مریم) کے پاس آتے تھے تو اس کے پاس کھانے کی کوئی چیز موجود پاتے۔ (اور) پوچھتے: اے مریم! یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا ہے؟ وہ جواب دیتی۔ یہ خدا کے یہاں سے آیا ہے۔ بے شک خدا جسے چاہتا ہے اسے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی معنوی تربیت و تکامل پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت و توجہ.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی بعض افراد پر خاص عنایت اور توجہ ان کی خاص رشد و عظمت کا موجب ہے.
3️⃣ بندوں کی خلوص نیت سے کی جانے والی دعا کی قبولیت اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا جلوہ ہے.
4️⃣ انسان کی پوشیدہ صلاحیتوں کی ترقی اور نکھار اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے سائے میں.
5️⃣ انسان کو اپنے معنوی رشد و تکامل کی خاطر، شیطان کے شرّ سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی پناہ کی ضرورت ہے.
6️⃣ انسان کی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے اور ترقی کی آفات کو دور کیا جائے.
7️⃣ اللہ تعالیٰ کی عنایات، اچھی تربیت، پروردگار کی عبادت اور صحیح خوراک یہ وہ عوامل و اسباب ہیں جو انسان کے معنوی رشد و ترقی میں مؤثر واقع ہوتے ہیں.
8️⃣ انسان کی معنوی ترقی اور بلندی میں نیک تربیت کرنے والے اور سرپرست کا کردار.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .