۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|آسمانی کتاب پر ایمان اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی انبیاء علیہم السلام کی منزلت تک پہنچنے کا ذریعہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ ﴿آل عمران، 53﴾

ترجمہ: اور کہا اے ہمارے پروردگار جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول (عیسیٰ) کی پیروی اختیار کی۔ لہٰذا ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں (کے دفتر) میں درج فرما.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے ساتھ تمسک و ارتباط، دعا و مناجات کے آداب میں سے ہے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر توجہ انسان کو دعا کی تشویق و ترغیب دلاتی ہے.
3️⃣ بارگاہ ربوبیت الہیٰ میں اس کی کتاب پر ایمان اور اس کے رسولوں کی پیروی کا اظہار اچھی چیز ہے.
4️⃣ ان لوگوں کا مرتبہ بلند ہے جو بروز محشر اپنی امتوں کے اعمال کی گواہی دیں گے.
5️⃣ آسمانی کتاب پر ایمان اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی انبیاء علیہم السلام کی منزلت تک پہنچنے کا ذریعہ.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .