۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عطر قرآن

حوزہ|پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم کہ لوگوں کو سابقہ انبیاء علیہم السلام سے لیا جانے والا عہد و پیمان یاد دلائیں جو بعد والے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے کے لازمی ہونے کے بارے تھا۔ تمام انبیاء علیہم السلام کا ایک ہی راستہ اور ایک ہی ہدف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُم مِّن كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنصُرُنَّهُ ۚ قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَىٰ ذَٰلِكُمْ إِصْرِي ۖ قَالُوا أَقْرَرْنَا ۚ قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ ‎﴿آل عمران، 81﴾‏

ترجمہ: اور (یاد کرو) جب خدا نے تمام پیغمبروں سے یہ عہد و اقرار لیا تھا کہ میں نے جو تمہیں کتاب و حکمت عطا کی ہے۔ اس کے بعد جب تمہارے پاس ایک عظیم رسول آئے جو تمہارے پاس کی چیزوں (کتابوں) کی تصدیق کرنے والا ہو تو تم اس پر ضرور ایمان لانا اور ضرور اس کی مدد کرنا ارشاد ہوا۔ کیا تم اقرار کرتے ہو؟ اور اس پر میرے عہد و پیمان کو قبول کرتے ہو اور یہ ذمہ داری اٹھاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں ہم نے اقرار کیا۔ ارشاد ہوا۔ تم سب گواہ رہنا اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ کا انبیاء اور ان کے پیروکاروں سے یہ عہد و پیمان لینا کہ وہ بعد والے نبی علیہ السلام پر ایمان لائیں گے اور اس کی مدد کریں گے.
2️⃣ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم کہ لوگوں کو سابقہ انبیاء علیہم السلام سے لیا جانے والا عہد و پیمان یاد دلائیں جو بعد والے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے کے لازمی ہونے کے بارے تھا.
3️⃣ تمام انبیاء علیہم السلام کا ایک ہی راستہ اور ایک ہی ہدف ہے.
4️⃣ سابقہ آنے والے انبیاء علیہم السلام آنے والے رسولوں کی بعثت کا پیش خیمہ ہیں.
5️⃣ اللہ تعالیٰ کا انبیاء علیہم السلام اور کو کتاب اور حکمت دینے سے پہلے عہد و پیمان لینا.
6️⃣ انبیاء علیہم السلام کی باہمی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کی حمایت کریں.
7️⃣ مکتب پہ ایمان کے ساتھ ساتھ اس کے اجراء کی جدوجہد کرنا ضروری ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .