۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
عطر قرآن

حوزہ|تمام باشعور مخلوقات خواہ نخواہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔ آسمانوں میں باشعور موجودات کا ہونا۔ نظام ہستی میں قوانین الہیٰ کی حکمرانی۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ ‎﴿آل عمران، 83﴾‏

ترجمہ: کیا وہ اللہ کے دین (اسلام) کے سوا کسی اور (دین) کو تلاش کرتے ہیں حالانکہ جو آسمانوں میں ہیں یا زمین میں ہیں سب خوشی سے یا ناخوشی سے (چار و ناچار) اسی کی بارگاہ میں سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں اور بالآخر سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اہل کتاب کا دین سے منحرف ہونا.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کے عہد و پیمان پر عمل پیرا ہونا دین خدا ہے.
3️⃣ دین کا میلان فطری امر ہے.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی دین کی حقیقت ہے.
5️⃣ تمام باشعور مخلوقات خواہ نخواہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں.
6️⃣ آسمانوں میں باشعور موجودات کا ہونا.
7️⃣ نظام ہستی میں قوانین الہیٰ کی حکمرانی.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .