۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دین اسلام کے علاوہ کسی دین کا انتخاب اللہ کے ہاں قابل قبول نہیں ہے۔ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی راہ و روش اختیار کرنا اللہ تعالیٰ کو قابل قبول نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ‎﴿آل عمران، 85﴾‏

ترجمہ: اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی بھی دین اختیار کرے گا تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ دین اسلام کے علاوہ کسی دین کا انتخاب اللہ کے ہاں قابل قبول نہیں ہے.
2️⃣ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی راہ و روش اختیار کرنا اللہ تعالیٰ کو قابل قبول نہیں ہے.
3️⃣ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو عالمی ہے.
4️⃣ اسلام تمام سابقہ شریعتوں کو منسوخ کرنے والا ہے.
5️⃣ مسلمان سعادت و نیک بختی سے بہرہ مند اور اخروی نقصان سے محفوظ ہیں.
6️⃣ آخرت، عقائد و اعمال کے نتائج کے حقیقی ظہور کا میدان.
7️⃣ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور دین اسلام کو اختیار کرنا انسان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .