۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انبیاء علیہم السلام نے کسی کو حکم نہیں دیا کہ وہ فرشتوں اور انبیاء علیہم السلام کو اپنا ربّ بنائیں۔ انبیاء علیہم السلام اور فرشتوں کی ربوبیت کا اعتقاد انبیاء علیہم السلام کے اہداف کے ساتھ سازگار نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَا يَأْمُرَكُمْ أَن تَتَّخِذُوا الْمَلَائِكَةَ وَالنَّبِيِّينَ أَرْبَابًا ۗ أَيَأْمُرُكُم بِالْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ ‎﴿آل عمران، 80﴾‏

ترجمہ: اور وہ کبھی تمہیں یہ حکم نہیں دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو اپنا پروردگار بنا لو۔ بھلا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا۔ اس کے بعد کہ تم مسلمان ہو؟

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ انبیاء علیہم السلام نے کسی کو حکم نہیں دیا کہ وہ فرشتوں اور انبیاء علیہم السلام کو اپنا ربّ بنائیں.
2️⃣ انبیاء علیہم السلام اور فرشتوں کی ربوبیت کا اعتقاد انبیاء علیہم السلام کے اہداف کے ساتھ سازگار نہیں.
3️⃣ بعض اہل کتاب کا، انبیاء علیہم السلام اور فرشتوں کی ربوبیت کا معتقد ہونا.
4️⃣ انبیاء علیہم السلام، فرشتے اور جو کچھ غیر خدا ہے کائنات کی ربوبیت میں مستقل کوئی تاثیر نہیں رکھتے.
5️⃣ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور اس کی توحید، انیباء علیہم السلام کی دعوت کی روح ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .