۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
News ID: 403409
16 اکتوبر 2024 - 11:32
1

حوزہ/ لفظ "صہیونیزم" صہیون نامی ایک پہاڑ سے ماخوذ ہے جو فلسطین میں واقع ہے۔ تورات کے ایک تحریف شدہ حصے میں یہودی قوم کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صہیون پہاڑ پر ٹھہرنے کے بعد اس کے اردگرد کی زمینوں کو اپنا بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|‌ لفظ "صہیونیزم" صہیون نامی ایک پہاڑ سے ماخوذ ہے جو فلسطین میں واقع ہے۔ تورات کے ایک تحریف شدہ حصے میں یہودی قوم کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صہیون پہاڑ پر ٹھہرنے کے بعد اس کے اردگرد کی زمینوں کو اپنا بنائیں، کیونکہ انہیں یہ زمینیں وعدے کے مطابق عطا کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس نظریے کو "صہیونیزم" کہا گیا۔

صہیونیوں کی سازش صرف مسلمانوں پر تسلط قائم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ وہ اپنے ہی یہودی بھائیوں کو بھی ہمیشہ دھوکہ دیتے رہے ہیں۔ نازی دور حکومت میں، صہیونی قیادت نے ہٹلر اور نازی رہنما آڈلف آیشمن سے قریبی تعلقات بنائے۔ انہوں نے چالیس ہزار غریب یہودیوں کو نازیوں کے حوالے کیا، تاکہ بدلے میں صہیونی رہنما اور ان کے ساتھی جرمنی سے محفوظ طریقے سے نکل سکیں۔

اس سازش میں حییم وایزمن پیش پیش تھا، جو بعد میں فلسطین کی غاصب ریاست اسرائیل کا پہلا وزیراعظم بنا۔ صہیونی ہمیشہ فتنہ انگیزی اور آتش افروزی میں مصروف رہے ہیں اور بڑی طاقتوں کا آلہ کار بن کر مختلف ممالک میں ظلم و ستم کا سبب بنے ہیں۔ فلسطین پر قبضے کی صورت میں ان کی غداری اور عالمی طاقتوں کی حمایت سے ان کے جرائم کی ایک مثال دیکھی جا سکتی ہے۔

حوالہ: فصلنامه ۱۵ خرداد، شماره ۷۸ و ۷۷، ص ۳۹- ۴۰

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .