۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حقوق بشر امریکایی

حوزہ/ اسلامی اقدار کا اس سے زیادہ تلخ اور بڑا مذاق کیا ہوگا کہ امریکہ بھی انسانی حقوق کی پاسبانی کا دعویٰ کرے!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری کیلنڈر میں 1 جولائی کو "امریکی انسانی حقوق کی حقیقت" کے دن کا نام دیا گیا ہے اور اس موقع پر انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکہ کے جھوٹے دعوے کے حوالے سے رہبر معظم کے دانشمندانہ بیانات کے 10 اہم جملے آپ کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں:

آج دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو یہ مانتا ہو کہ امریکہ انسانی حقوق کا پاسباں ہے اور وہ دوسرے ممالک کے حقوق کا خیال رکھتا ہے، یا نسل کشی اور بچوں کا قتل عام کرنے والی صیہونی حکومت دنیا کے ممالک میں جمہوریت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے؟

امریکہ ، صیہونی حکومت ، اور وہ چند طاقتور ممالک جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل کھڑے ہیں انکے کارنامے بہت ہی سیاہ ہیں، انسانی حقوق کے معاملے میں اور اقوام کے حقوق اور انسانی حقوق کی پاسداری کے حوالے سے ان کااکردار بہت ہی سیاہ ہے، کیا فلسطین میں 60 سال سے جاری نسل کشی انسانی حقوق انسانی کی خلاف ورزی نہیں؟

جہاں تک میں جانتا ہوں، دنیا میں کوئی بھی ایسی حکومت نہیں ہے جس نے امریکہ جتنی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہو۔

امریکہ اور امریکیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں، لیکن دنیا ایرانی قوم ، حکومت ایران اور اسلامی نظام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی ہے!

وہ دنیا جو ان بھیانک جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہے وہ انسانی حقوق کی پاسداری کا دعویٰ نہیں کر سکتی، اور اس دنیا سے امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے نمٹ سکے گی، ایسی دنیا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

مغربی نظام اور مغربی تہذیب دنیا کا نظم و نسق سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں، انہیں دنیا کے تقریباً 6 ارب لوگوں اور ممالک پر حاکمیت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، کیونکہ وہ خود کو منظم نہیں کر سکتے اور اپنی حفاظت خود نہیں کر سکتے اور بڑی انسانی آفات کو روک نہیں سکتے ہیں۔

امریکی کہتے ہیں کہ "ہم انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں"! میں کہنا چاہتا ہوں کہ تم انسانی حقوق کو بالکل نہیں مانتے، تم بڑی بڑی امریکی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہو، تم دنیا بھر میں امریکی حکومت کے ناجائز مفادات کی حفاظت پر یقین رکھتے ہو۔

امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ بے غیرت ہیں، بے شرم ہیں، مائک ان کے ہاتھ میں ہیں لہذا وہ جس پر چاہتے ہیں الزام لگاتے ہیں، بالکل ویسا ہی جیسے ایک گھٹیا، منحرف، بدکار شخص کھڑا ہو کر شریف لوگوں پر بے حیائی اور بد سلوکی اور بدکاری کا الزام لگائے!

اسلامی اقدار کا اس سے زیادہ تلخ اور بڑا مذاق کیا ہوگا کہ امریکہ بھی انسانی حقوق کی پاسبانی کا دعویٰ کرے!

وہ لوگ جو انسانی حقوق کی پاسبانی کا دعویٰ کرتے ہیں سب سے بنیادی حقوق کی بھی رعایت نہیں کرتے،وہ اپنی جیلوں میں، دنیا میں، اور دوسرے ممالک کے ساتھ، حتی کہ اپنی قوم کے ساتھ بھی انسانی حقوق کی رعایت نہیں کرتے، ایسے افراد انسانی حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں جو تشدد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .