۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
نشست

حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: میڈیا ایک طرف انسانی حقوق اور آزادی کو اعلیٰ اقدار کے طور پر پیش کرتا ہے اور دوسری طرف مغرب کو آزادی اور انسانی حقوق کا محافظ قرار دیتا ہے حالانکہ انسانی حقوق اور آزادی کی سب سے زیادہ خلاف ورزی خود انہی ممالک میں کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام ڈاکٹر احمدی نے نورالہدیٰ مدرسہ علمیہ ماهدشت، البرز میں "میڈیا خواندگی میں تقویت" کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست میں کہا: میڈیا ایک طرف انسانی حقوق اور آزادی کو اعلیٰ اقدار کے طور پر پیش کرتا ہے اور دوسری طرف مغرب کو آزادی اور انسانی حقوق کا محافظ قرار دیتا ہے حالانکہ سب سے زیادہ انسانی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزیاں انہی ممالک میں انجام پاتی ہیں۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کا ایک قول نقل کرتے ہوئے کہا: آج آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کوانٹم اور انٹرنیٹ کے دور میں چالیس سال پرانے آلات و وسائل سے کام نہیں کیا جا سکتا لہذا آلات و وسائل کو بھی وقت کے مطابق اپڈیٹ کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر احمدی نے مغربی میڈیا کے مسلمانوں پر حقوق بشر اور آزادی کی خلاف ورزی کرنے جیسے ڈھنگوسلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: میڈیا ایک طرف انسانی حقوق اور آزادی کو اعلیٰ اقدار کے طور پر پیش کرتا ہے اور دوسری طرف مغرب کو آزادی اور انسانی حقوق کا محافظ قرار دیتا ہے حالانکہ سب سے زیادہ انسانی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزیاں انہی ممالک میں انجام پاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .