جمعہ 23 مئی 2025 - 17:57
ایرانی قوم امریکہ کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہو گی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: یورینیم کی افزودگی اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق ہے اور ہماری قوم امریکہ کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے یاسوج شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں میں رہبر معظم انقلاب کے یورینیم افزودگی سے متعلق مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکہ ایک مجرم اور ظالم حکومت ہے اور جمہوریہ اسلامی ہرگز اس کی دھونس دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے یورینیم افزودگی کو ایرانی قوم کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے مزید کہا: امریکہ سے ہمیں سوائے جرم، خیانت، ظلم اور ستم کے کچھ حاصل نہیں ہوا، استکبار ہم سے تسلیم ہونے کی امید رکھتا ہے لیکن ہماری قوم مستکبرین کے سامنے نہ جھکنے والی اور ساز باز نہ کرنے والی ہے۔

یاسوج کے امام جمعہ نے کہا: دشمن جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے ملکی ترقی کو نہیں روک سکتا۔ امریکہ اور مغربی ممالک انسانیت اور عدل و انصاف کو نہیں سمجھتے بلکہ ظلم و ستم کے پیروکار ہیں۔ اگر ان میں انسانیت ہوتی تو صہیونی غاصب حکومت کو اس کے مظالم سے روکتے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں جاری ہے۔

انہوں نے گمراہ کن میڈیا کے تباہ کن اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نوجوانوں کی فکری و اخلاقی انحرافات کی اصل وجہ یہی شیطانی ذرائع ابلاغ ہیں جن کے ذریعے آج گمراہ کن افکار اور مواد کو پھیلایا جا رہا ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے روز دحو الارض کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: آج کا دن دحو الارض اور بابرکت دن ہے۔ جب زمین انسان کی زندگی کے لیے آمادہ ہوئی، سب سے پہلی جگہ جو پانی سے نمودار ہوئی وہ مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ تھی، اس لیے یہ دن مقدس ہے اور اس میں مخصوص عبادات انجام دی جاتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha