پیر 15 جولائی 2024 - 09:26
حسینیۂ امام خمینی میں آٹھویں محرم کی مجلس عزا میں رہبر انقلاب کی شرکت

حوزہ/ حسینیۂ امام خمینی میں 6 محرم سے شروع ہونے والے مجلس عزا کے سلسلے کی تیسری مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیۂ امام خمینی میں چھے محرم سے شروع ہونے والے مجلس عزا کے سلسلے کی تیسری مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عزاداروں نے شرکت کی۔

حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے مجلس سے خطاب کیا جس کے بعد جناب محمود کریمی نے علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے مصائب بیان کرتے ہوئے نوحہ و مرثیہ پڑھا۔

تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں مجالس عزا کا یہ سلسلہ 12 محرم تک جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha