۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے تحت حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل کو صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے تحت حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل کو صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔

انھوں نے اس حکمنامے میں ایک بار پھر حجت الاسلام آل ہاشم کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی عوامی سیرت اور خدمت کے جذبے کو سراہا ہے۔

رہبر انقلاب کے حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل دامت برکاتہ

تبریز کے نمایاں، انتھک محنت کرنے والے اور عوامی امام جمعہ مرحوم و مغفور، شہید خدمت حجت الاسلام آل ہاشم رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے، جو بلاشبہ آذربائيجان کے عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور مرحوم کی عوامی سیرت اور خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے میں آپ کو، جو ان کے ساتھیوں اور معاونین میں سے ایک تھے اور بحمد اللہ اچھی سوچ اور اچھے عمل کے لیے پہچانے جاتے ہیں، اس صوبے میں اپنا نمائندہ اور تبریز کا امام جمعہ منصوب کرتا ہوں۔

مجھے توقع ہے کہ تبریز کے مومن، شجاع اور انقلابی عوام کے لیے امامت جمعہ کا مقام، ان کی ممتاز خصوصیات کے عین مطابق ہوگا اور آپ علم، اخلاص، ہمدلی، تشریح کو مومن اور پرجوش عوامی گروہوں خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ تعاون کا محور بنائيں گے اور علمائے کرام، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، مفکرین اور انقلابی گروہوں سے قریبی تعلقات، مقدس دفاع کے سپاہیوں اور معاشرے کے کمزور لوگوں کے ساتھ ہمدردی کو ہمیشہ مدنظر رکھیں گے۔ خداوند عالم سے آپ کی توفیق کے لیے دعاگو ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10 جولائي 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .