حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی تبریز کے عوام کے 29 بہمن سن 1356 بمطابق 18 فروری سن 1978 کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
یہ پروگرام جمعرات 17 فروری کی صبح منعقد ہوگا اور آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا خطاب تقریبا ساڑھے دس بجے صبح شروع ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر، ان کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اور اسی طرح ایران کے قومی میڈیا کے چینلوں سے براہ راست نشر ہوگي۔
کورونا کی وبا کے پیش نظر میڈیکل پروٹوکولز پر عمل کے سبب لگاتار دوسرے سال یہ ملاقات، مصلائے تبریز میں موجود لوگوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے انجام پائے گي۔