ہفتہ 8 جنوری 2022 - 15:26
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا 09 جنوری کو قم کے عوام سے خطاب

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی 19 دی (09 جنوری 2022ء) کو قم المقدسہ کے لوگوں کے قیام کی برسی کے موقع پر قم کے عوام سے خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل بروز اتوار 19 دی (09 جنوری) کو رہبر معظم انقلاب اسلامی قم المقدسہ کے لوگوں کے قیام کی برسی کے موقع پر قم کے عوام سے آن لائن خطاب کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قم کے عوام سے یہ خطاب کل ایرانی ٹائم کے مطابق صبح 10:30 بجے قم ٹیلی ویژن (نور چینل)، ریڈیو قم اور اسی طرح ایران کے "نیوز چینل اور چینل نمبر 1" پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق قم المقدسہ کے مختلف طبقات پر مشتمل افراد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں حاضر ہوں گے جن کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا یہ خطاب پردۂ اسکرین پر ویڈیو کی شکل میں نشر کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں اس پروگرام کے منتظمین شبستان امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں ویڈیو اور مواصلاتی انتظامات کی آمادگی میں مصروف ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .