۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
برقعی

حوزہ/ جامعہ الزہراء (س) قم المقدسہ کی سربراہ محترمہ سیدہ برقعی نے ”تجربے کے ساتھ کتابیں پڑھنے کا میٹھا ذائقہ" کے عنوان سے ایک مہم کے انعقاد کے سلسلے میں طلباء وطالبات کو علمی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ دور حاضر کے مسائل سے واقفیت کے لیے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی کتابوں کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا لائبریری نے گرمیوں کی چھٹیوں میں "تجربے کے ساتھ کتابیں پڑھنے کا میٹھا ذائقہ" کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام میں جامعہ الزہراء قم کی لائبریری کی نمائندہ ذاتی طور پر جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے ممتاز افراد جیسے مدیر، معاونین، مختلف فیکلٹیز کے سربراہان، ثقافتی و تحقیقی شعبہ جات کے انچارج اور دیگر پروفیسرز سے انٹرویو لے گی، جس میں ان حضرات اپنی زندگی میں مؤثر کتابوں کا تعارف کروائیں گے، نیز طالبات اور جامعہ کے اراکین کے لیے فارغ اوقات میں پڑھنے کیلئے بہترین کتابوں کی جانب رہنمائی فرمائیں گے۔

پروگرام کے آغاز میں پہلا انٹرویو جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا قم المقدسہ کی سربراہ سیده زہرہ برقعی سے لیا گیا۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ مؤثر ترین کتاب جو آج تک آپ نے پڑھی، کونسی ہے؟ کہا کہ بہترین اور مؤثر ترین کتاب، قرآن کریم اور دعاؤں کی کتاب ہے۔

سربراہ جامعہ الزہراء نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسی کتابیں کہ جو معرفتی پہلو کی حامل ہیں، جیسے «شرح دعائے سحر» و امام خمینی (ره) کی «سر الصلوه» اور میرزا جواد ملکی تبریزی کی کتاب رساله لقاءالله ان بہترین کتابوں میں سے ہیں جن کا میں نے مطالعہ کیا ہے۔

محترمہ سیدہ برقعی کہ جو اس وقت " رجل سیاسی" نامی ایک کتاب کہ جس میں آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ان بیانات کو جمع کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے انقلاب اسلامی کے اعلیٰ درجے کے سیاست دان کے بارے میں گفتگو کی ہے، کا مطالعہ کر رہی ہیں، طلاب کو بھی اس کتاب کے مطالعے کی جانب تشویق کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو چار شعبوں؛ تفسیر، اخلاق، اعتقاد اور دور حاضر کے مسائل سے واقفیت کے لیے منصوبہ بندی اور مطالعہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر کے مسائل سے واقفیت کے لیے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے، اسی طرح تاریخی مباحث میں، عصری تاریخ اور بین الاقوامی تاریخ سے واقف ہوں۔

جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سربراہ نے تاکید کی کہ بزرگوں کی سوانح حیات کو پڑھنا ہماری زندگیوں میں بہت مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور ایسی کتابوں کا مطالعہ نہایت ہی مفید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .