۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دیدار حجت الاسلام و المسلمین حاج ابوالقاسم با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ ایرانی صدر کے مشیر نے حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایرانی صدر کے مشیر حجت الاسلام و المسلمین حاج ابو القاسم سے ملاقات میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے فرامین میں "لوگوں کو دین کا ستون قرار دینے" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہر چیز میں اصل اور مقدم عوام ہیں۔

اس مرجع تقلید نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرگرمیوں اور خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کے معاشی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

انہوں نے عوام کے ساتھ صمیمانہ روابط اور ان کی باتوں کو سننے اور عوام کے مسائل بالخصوص مہنگائی جیسے مسائل کو درک کرنے اور ان کے راہِ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام عوامی مسائل کو انتہائی توجہ اور ہمدردی کے ساتھ سننے اور ان کے حل کے لئے اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ایرانی صدر کے مشیر حجت الاسلام و المسلمین حاج ابو القاسم نے بھی آیت اللہ نوری ہمدانی کی خدمت میں حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کی اور صدر جمہوری اسلامی ایران کا سلام ان تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohammad Raza IN 16:41 - 2024/04/13
    0 0
    صدیوں بعد عوام کے معاشی و اقتصادی مسائل پر علماء کے ذریعے غور کرنے کی تحریر پڑھنے کو ملی،اس سے قبل سوائے نماز ،روزہ، حج،زکوآتہ،خمس،صدقہ محض ادا کرنے کو کہا جاتا رہا ۔