پیر 10 فروری 2025 - 10:00
دشمن کی سازشوں کو بے اثر کرنے کا بہترین ذریعہ "جہادِ تبیین" ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ میں تبلیغ و ثقافتی امور کے سرپرست نے کہا: ہمیں دشمنوں کی سازشوں کے سامنے ساکت نہیں رہنا چاہیے۔  جہادِ تبیین دشمنانِ نظام کی سازشوں کو ناکام بناتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ میں تبلیغ و ثقافتی امور کے سرپرست حجت‌ الاسلام والمسلمین حسین مردانپور نے شہر کہک میں منعقدہ "حضور تا ظہور" نامی پروگرام میں خطاب کے دوران جہادِ تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: آج کی دنیا میں جب ہم دشمنوں کی مختلف سازشوں اور انتشار پھیلانے جیسی مذموم کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں تو ایسے میں جہادِ تبیین اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان میں تبدیلی کی صلاحیت موجود ہے اور یہی چیز جہادِ تبیین اور روشن فکری کی اہمیت کو ثابت کرتی ہے تاکہ ہم اپنے اردگرد موجود افراد کو حقیقت سے آگاہ کر سکیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مردانپور نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "دو طرح کے انسان کبھی بھی تبدیل نہیں ہوتے اور نصیحت سے سیدھے راستے پر نہیں آتے۔ پہلا گروہ کافروں کا ہے، جو کسی بھی حالت میں نصیحت قبول نہیں کرتے۔ اور دوسرا گروہ منافقین کا ہے، جو کبھی بھی راہِ حق پر نہیں آتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha