حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ کاشان، حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا ہے کہ قرآن اور روایات نہ صرف دینی طرزِ زندگی کے لیے راہنما ہیں بلکہ انسان کو درکار ہر ضرورت کا جواب ان میں موجود ہے۔
انہوں نے یہ بات کاشان میں اصفہان کے ممتاز طلبہ کے لیے منعقدہ 43ویں قرآن و عترت اور نماز کے مقابلوں کے اختتامی مرحلے کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلے اسلامی طرزِ زندگی کو فروغ دینے اور معاشرتی مسائل کے سدباب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے حیا، حجاب اور عفت کو اسلامی اخلاقیات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کچھ مغربی مفکرین جیسے راسل، فروید اور ویل ڈورانٹ بھی اخلاقیات پر گفتگو کرتے ہیں، مگر قرآن سے بھی ان تمام اخلاقی اصولوں کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
حجت الاسلام حسینی نے مزید کہا کہ قرآن اور احادیث نہ صرف دینی طرزِ زندگی کے اصول، روش، عادات اور حتیٰ کہ رہائش کے انداز تک رہنمائی فراہم کرتے ہیں، بلکہ ہر وہ چیز جو انسان کو درکار ہو، قرآن اور روایات میں موجود ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم السلام نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے کیا ہدایات اور نسخے پیش کیے ہیں۔ قرآنی مقابلوں کو انہوں نے دین کی معرفت کے ابتدائی زینے قرار دیا جو زندگی کے اسلامی طرز کو سمجھنے میں مددگار ہیں۔









آپ کا تبصرہ