تحریر: توقیر کھرل
بدقسمتی سے دو ماہ سے تمام اسلامی ممالک ماسوائے ایران محض اتفاق سے یا سازش سے احتجاجات کی زد میں تھے۔ عراق کے بعد یہ لہر ایران میں بھی پہنچ چکی ہے۔ جیسا کہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ چار دن سے ایران کے متعدد شہروں میں پُر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ جانی و مالی نقصان بھی ہوا اور انٹرنیٹ بھی بند ہوچکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کئی درجن مظاہرین کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کون ہیں؟۔ میں اسے کوئی عالمی سازش قرار نہیں دینے والا، بلکہ حقائق کی بنیاد پہ کچھ بنیادی نکات پیش کرتا ہوں۔
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں پٹرول کو ہر ضرورت مند کو فراہم کرنے کے لیے کچھ نرخ مقرر کئے تھے، جس کو موجودہ صدر نے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ مزید مہنگا کردیا۔ مہنگا کرنے کی وجہ ڈالر مہنگا ہونے سے معیشیت پر پڑنے والا اضافہ قرار دیا گیا ہے، تاہم یہ پٹرول کی قیمت امریکہ میں پٹرول کی قیمت سے پانچ گنا کم ہے، لیکن پٹرول کی قیمت میں اضافہ یعنی مہنگائی میں اضافہ ہونا تصور کیا جاتا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہمیشہ کی طرح موقع پرست مظاہرین یا "منافقین" جو کبھی حجاب تو کبھی آزادی کے نام پہ احتجاج کرتے ہیں، اس احتجاج کو پرتشدد رنگ دے رہے ہیں۔
ایرانی حکومت نے مظاہرین کو فوری پہ گرفتار نہیں کیا، بلکہ احتجاج کی آڑ میں چھپے مہروں کی شناخت کے لیے ڈھیل دی ہے، تین دن میں مظاہرین کی قوت کو ہائی جیک کرنے والے گروہوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور آئندہ ایک دوروز میں صورتحال پہ قابو پالیا جائے گا۔ اِن مظاہروں کی ایک بڑی وجہ الیکشن بھی قرار دیا جارہا ہے، صدر روحانی کے حامیوں کی بڑی تعداد اس کے خلاف ہوچکی ہے، اس لیے حکومت کے مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق جیسا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کئی ممالک میں احتجاج ہورہے تھے، تو انہوں نے ویسا ہی ماحول ایران میں بنانے کے لیے اپنا حصہ بھی شامل کیا ہے۔ اگرچہ پٹرول مہنگا ہوا ہے اور عوام نے احتجاج کا حق استعمال کیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ سازشی عناصر نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی مزموم کوشش تو کی ہے، لیکن وہ اس میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ مظاہرے پُرتشدد ہوں یا پُر امن ایران میں عراق جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور 40 سال سے سازشوں اور عالمی سامراج سے نبر آزما ایران اس امتحان میں بھی کامیاب ہوگا۔
![ایران میں پر تشدد احتجاج کے پسِ پردہ محرکات
ایران میں پر تشدد احتجاج کے پسِ پردہ محرکات](https://media.hawzahnews.com/d/2019/11/19/4/874004.jpg)
اگرچہ پٹرول مہنگا ہوا ہے اور عوام نے احتجاج کا حق استعمال کیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ سازشی عناصر نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی مزموم کوشش تو کی ہے، لیکن وہ اس میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ مظاہرے پُرتشدد ہوں یا پُر امن ایران میں عراق جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور 40 سال سے سازشوں اور عالمی سامراج سے نبر آزما ایران اس امتحان میں بھی کامیاب ہوگا۔
-
پیغمبر اکرم (ص) تمام زمانوں میں بشریت کے لئے نمونہ ہیں، علامہ اسد اللہ رضوانی
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے ایران کے شہر بوئین زھراء میں خواھران کے مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں طلاب اور اساتذہ کے درمیان…
-
ایران کے کئی شہروں میں عوام کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/شرپسندوں نے اقتصادی دباؤ کی وجہ سے عوامی احتجاج سے اپنے سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر حکومتی اور عوامی املاک کو زبردست نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، لیکن…
-
مسلمان آپس میں متحد ہو کر اپنے اعلیٰ اہداف حاصل کر سکتے ہیں،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت اور دشمن کی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے پر…
-
ایران میں ہونے والے مظاہروں کا سچ آنے لگا سامنے
حوزہ/ ایران میں ہونے والے مظاہروں کا سچ اب منظر عام پر آنے لگا ہے، غیر ملکی میڈیا کا ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، ایران…
-
فلسطین کو فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں آزاد ہونا چاہئیے، حسن روحانی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فلسطین و قدس کو عالم اسلام کا اہم ترین موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی رائے عامہ فلسطین و قدس کے موضوع کو…
-
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمایندہ ولی فقیہ:
قرآن کریم تمام ادیان کو اتحاد و وحدت کی دعوت دیتا ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نےکہا: وحدت صرف مذاہب اسلامی منحصر نہیں ہے۔ قرآن کریم تمام ادیان نے الہی کو وحدت کی دعوت دیتا ہے۔
-
حضرت امام رضا علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
حوزہ/مومن اس وقت تک سچا مومن نہیں ہوتا جب تک اسمیں تین خوبیا ں نہ ہوں جنمیں سے ایک خوبی خدا کی سنت ہے ایک اس کے نبی کی سنت ہے اور ایک اس کے ولی کی سنت…
-
پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طور پر ابھرتا جارہا ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: اسمگلنگ نہ صرف گھناؤناجرم بلکہ بہت سی خرابیوں کی جڑ ہے جس کے اثرات ریاستوں کو براہ راست اور عوام کو بلواسطہ بھگتنا پڑتاہے۔
آپ کا تبصرہ