۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ طلباء اسلام کے زیر اہتمام غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کئی عشروں سے زیادہ عرصہ پر مشتمل مسئلہ ہے، فلسطینی مظلومین یہود و ہنود کے ظلم وبربریت کا شکار ہیں، ان وحشیانہ مظالم پر سب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

آج حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل ایک ناسور کے طور پر عرب دنیا میں راسخ ہے، طوفان الاقصیٰ حملہ نہیں دفاع تھا، شیخ احمد یاسین کو غزہ میں اسرائیل نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا۔ عرصہ دراز سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کوئی نہیں بول رہا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مغلوب بنایا گیا ہے، آئیں امت مسلمہ اکٹھا ہو کر مشترکہ ازلی دشمن اسرائیل کا مقابلہ کریں، اس وقت حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے۔

آج حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کی قیادت میں بربریت اور ظلم کی رجیم مسلط ہے، ہماری جنت اور جہنم کا فیصلہ غزہ کی بنیاد پر ہو گا۔ ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے، لیکن اسرائیلی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت ہے، اگر جہاد کے وقت کوئی جہاد نہ کرے تو وہ منافق ہے، جو غزہ کے ساتھ نہیں وہ چلتی پھرتی لاش ہے۔

آج حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .