۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
علامہ سید ظفر عباس شمسی

حوزه/ علامہ ظفر عباس شمسی نے پارا چنار تری مینگل کے ہائی اسکول میں میٹرک امتحان کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفر عباس شمسی نے پارا چنار تری مینگل کے ہائی اسکول میں میٹرک امتحان کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ کوہاٹ سے آئے تھے تاہم دہشت گردوں نے بے دردی سے ان کو شہید کیا۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر پاراچنار کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کارروائی میں مصروف ہو گئے ہیں۔ اس واقعہ کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

علامہ شمسی نے کہا کہ اس علاقے میں جگہ جگہ چوکیاں قائم ہیں اور جو بھی اس طرف جاتا ہے سختی سے چیکنگ کی جاتی ہے پھر یہ دہشت گرد وہاں کیسے پہنچے، لہذا یہ کارروائی حکومت پاکستان اور کے پی کے گورئمنٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کاروائی اور اساتذہ کو خاک و خون میں لت پت کرنا اِنتہائی شرم ناک اور ان کی بدترین سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .