۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کوئٹہ میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت اور اہم خطاب

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ‎ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے خصوصی شرکت اور اہم خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبائی صدر علامہ محمد آصف حسینی کی دعوت پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، علامہ دبیر حسین سروری، علامہ سید موسی اخلاقی، علامہ سید مبلغ آغا کے علاوہ دیگر علمائے کرام، عمائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا: قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور عزاداری کو محدود کرنے کیلئے کسی بھی شرائط کو قبول نہیں کریں گے۔ ہماری عزاداری ملکی آئین و قانون کے دائرے میں ہے، عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے آئین و قانون کے مجرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اپنی روائتی عزاداری کو مزید مضبوط سے مضبوط بنانا چاہئے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے عزاداری میں اختلاف یا کمزوری واقع ہو۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: عزاداری میں مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی اپنے اپنے انداز میں شریک ہوتے ہیں۔ ہمیں ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہئے جس سے وہ عزاداری کے مقصد تک پہنچ سکیں اور اس طرح عزاداری کے ذریعے معاشرے میں وحدت و امن قائم ہو۔

کوئٹہ میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت اور اہم خطاب

کوئٹہ میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت اور اہم خطاب

کوئٹہ میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت اور اہم خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .