۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مصاحبه/ شیخ دقاق مدیر مدرسه بحرینی‌ها

حوزہ/ بحرین کے دینی مدارس کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبداللہ دقاق نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تکریم شہداء کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت نے شہید قاسم سلیمانی کو فرد سے مکتب بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں شہید، شہادت اور شہداء کے مختلف زاویوں پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین الشیخ عبداللہ دقاق نے شہید کی عظمت اور شہداء کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت نے شہداء کو فرد سے مکتب بنا دیا ہے۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کے بارے میں کہا کہ شہادت نے انہیں سارے جہان میں معروف و مشہور کر دیا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی شہادت کے بعد ایک مکتب میں بدل گئے ہیں۔

انہوں نے سانحۂ کرمان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مکتب سلیمانی مزید جہانی ہوگا اور یہ شہادتیں دنیا بھر میں افکار شہید سلیمانی کی شناخت، پہچان اور ترویج و اشاعت کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .