۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خواہر رباب زیدی

حوزہ/ اسلامی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کیلئے خواتین کو بھی ذرائع ابلاغ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پرشعبہ خواتین کی افتتاحی تقریب میں جامعہ الزہراء لکھنؤ کی مؤسس و پرنسپل خواہر سیدہ رباب زیدی نے میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کیلئے خواتین کو بھی ذرائع ابلاغ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے جشن فاطمی اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے حوزہ نیوز کے سامعین و ناظرین کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا اور یوم مادر اور یوم خواتین کی مناسبت سے،دنیا کی تمام خواتین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ایک لمحے کیلئے یہ احساس ہو تو آج کا دن وہ عظیم دن ہے جس دن اسلام نے خواتین کی عظمت کو چار چاند لگایا یہ کسی اور کی وجہ سے نہیں بلکہ وجود فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بنت محمد(ص)ہے۔

خواہر سیدہ رباب زیدی نے افتتاحی تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعتاً آج کا دن بڑا ہی پرمسرت ہے ، میں حوزہ نیوز والوں کو بہت ہی زیادہ مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ جیسا کہ آج حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر خواتین کیلئے خصوصی صفحے کا آغاز کیا جا رہا ہے، واقعتاً اس دور میں یہ بہت بڑا قدم ہے اور بہت ہی عظیم کام ہے۔

سربراہ جامعہ الزہراء لکھنؤ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں پسندیدہ ترین لوگ وہ ہیں جو ہر اچھے کام میں پہل کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ یقیناً اس سلسلے میں خداوند آپ لوگوں کو کامیابی اور مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سائٹ کے ذریعے سامعین و ناظرین اور خواتین سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اقوام عالم میں دین اسلام کے پیغامات کو پھیلانے کی پوری کوشش کیجئے اور آج کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھیں کیوں کہ اغیار ان چیزوں سے بھر پور استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور ہم استفادہ حاصل نہ کریں یقیناً یہ ناانصافی ہو گی۔

خواہر زیدی نے حوزہ نیوز ایجنسی کی پوری ٹیم کو دعا دیتے ہوئےکہا کہ مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ جو بھی اس سلسلے میں قدم اٹھا رہے ہیں اللہ انہیں کامیابی سے ہمکنار فرمائے گا اور بی بی دو عالم ہم سب کی شفیعہ قرار پائیں۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ سے وابستہ طبقہ کیلئے بہترین اور ایک سنہرا موقع ہے کہ حوزہ نیوز کے ذریعے تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کو بہت زیادہ آگے پہنچائے۔ہماری دعا ہے کہ ہر خدمتگار اسلام کو کامیابیاں عطا ہوں۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .