۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
افغان شیعہ علماء کونسل

حوزہ/ افغان شیعہ علماء کونسل نے طالبان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے اور اسی طرح مذہبی آزادی خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کیلئے مذہبی آزادی، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ، اور اسلامی شریعت کے مطابق عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے بہتر حالات اور ماحول کی فراہمی،اگر طالبان نے ہمارے مطالبات مان لئے تو حکومت کی تشکیل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان میں بسنے والے تمام لوگوں، مسلک اور مذاہب کیلئے قابل قبول وسیع البنیاد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے ہمارے مطالبات مان لئے تو حکومت کی تشکیل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

کابل میں افغان شیعہ علماء کونسل کےاجلاس کے اختتامی بیانیے میں جسے افغانستان کے سابق وزیر برائے مہاجرین سید حسین عالمی بلخی نے پڑھا کہا گیا ہے کہ افغانستان کی ابتراور عوام کی ناگفتہ بہ صورتحال کو ٹھیک کرنے اورافغانستان کی ترقی و پیشرفت کیلئے تمام اقوام ، مذاہب اور اہل افراد پر مشتمل قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ضروری ہے ۔

افغان شیعہ علماء کونسل نے ملک میں آزادی اظہار رائے اور اسی طرح مذہبی آزادی خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کیلئے مذہبی آزادی، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ، اور اسلامی شریعت کے مطابق عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے بہتر حالات اور ماحول کی فراہمی پر تاکید کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .