۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم پنجاب

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے علما کے وفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی سے ملاقات متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ اور موجود پالیسی پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے علما کے وفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی سے ملاقات متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ اور موجود پالیسی پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے  تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے اس موقع پر  فوری طور پر سیکرٹری اوقاف کو خط لکھا کہ جس میں شیعہ علماء کی تعداد ماضی کے مطابق کرنے کا کہا گیا۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید ہمدانی اور رہنما رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امجد جعفری شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .