۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
زہرا نقوی

حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں رائج نصاب کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، نفرت انگیزاور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے سے بھی معززایوان کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزارات اولیاء کی سکیورٹی میں تو کافی بہتری آئی ہے لیکن مزارات کے اندر اور اطراف ایسے شرپسند عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے جو سادہ لوح زائرین کی برین واشنگ میں مصروف ہیںاور عوام کو دین کے نام پرگمراہ کرنے میں مصروف ہیں، جعلی پیر نفرت پھیلانے اور ایسے نظریات کے پرچارمیں مصروف ہیں جواولیائے کرام ؒ کی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس پرتفصیلات سے آگاہ کریں اوران اعتراضات پر ایوان کو جواب دیں کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر ایک سیکریٹری صاحب کے غیر اطمینان بخش جواب کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .