۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نشست مدیران ادارات قرآنی قم

حوزہ / قم المقدس میں قرآنی اداروں کے سربراہوں کے مابین قرآنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم المقدس کے قرآنی شعبہ جات کے سربراہان  کا حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شعبہ قرآن و حدیث میٹنگ ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ۔

اس میٹنگ میں ، اوقاف اور امور خیرات آرگنائزیشن ، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ ، جامعہ قرآنی عصر  ، بسیج ، حوزہ سروس سنٹر ، مساجد کلچرل اینڈ آرٹسٹک سنٹر ، اسلامی تبلیغی  آرگنائزیشن ، ایجوکیشنل سنٹر اور مرکز قرآن و حدیث صوبہ قدس کے منتظمین نے شرکت کی۔ اور ایران بھر میں قرآنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس قم المقدس کے محکمہ قرآنیات کے تعامل کے حل تلاش کرنے کے لئے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ صوبے میں مختلف قرآنی محکموں کی صلاحیتوں اور ضروریات کی نشاندہی اور قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون کیا جا سکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .