منگل 25 مارچ 2025 - 11:00
امیر المؤمنین امام علی (ع) قرآن ناطق اور علمِ الہی کا مظہر ہیں

حوزہ/ آیت اللہ علما نے کہا: امیر المؤمنین علیہ السلام نے خود فرمایا: "أنا القرآن الناطق"، یعنی میں قرآن ناطق ہوں۔ وہ الہی علم کے مظہر اور لسانِ اللہ ہیں اور ان کا کلام وہی کلامِ خدا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ علما نے حسینیہ امام خمینی (رہ)، دفترِ مقام معظم رہبری قم میں منعقدہ ماہِ رمضان کے درسِ اخلاق کے دوران امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کے نظامِ ہستی میں مقام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کے تعلق پر گفتگو کی۔

انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میری اور علی(ع) کی خلقت ایک ہی نور سے ہوئی ہے"۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کا عالمی نظریہ ایک ہے۔

آیت اللہ علما نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام ہی وہ ہستیاں ہیں جو حقیقتِ ہستی، ملکوت اور عرفانی مقامات پر گفتگو کر سکتے ہیں کیونکہ وہ پوری طرح ان پر احاطہ رکھتے ہیں جبکہ غیر معصوم خواہ کچھ حقائق سے آگاہ ہو بھی جائے، وہ کبھی مکمل حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کے قرآنِ ناطق ہونے کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امیرالمؤمنین علیہ السلام نے خود فرمایا: "أنا القرآن الناطق"، یعنی میں قرآن ناطق ہوں۔ وہ الہی علم کے مظہر اور لسان اللہ ہیں اور ان کا کلام وہی کلامِ خدا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha