حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کے بھانجے نوین کی جانب سے اللہ کے رسول(ص) کے تعلق سے گستاخانہ پوسٹ کرنے کی وجہ سے ضلع رائچور کے لنگسگور تعلقہ کے تنظیم المسلمین کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔ میمورنڈم میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی جائے کہ اس طرح کا کوئی قدم کسی مذہب اور قوم کے خلاف نہ اٹھائیں۔
اس موقع پر مولانا مفتی سید یونس قاسمی ، سید جعفر حسین پھول والے ، محمد جیلانی باشاہ، عبد الرؤوف گیارنٹی،اکرم پاشاہ، غوث بھائی اور سمیع اللہ وغیرہ موجود تھے۔واضح رہے کہ منگل کے روزایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کے بھانجے نوین نے پیغمبر محمد(ص) کے خلاف فیس بک پر متنازعہ پوسٹ شیئر کیا تھا جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہونچا اور مسلمانوں نے فورا اس پر ایکشن لیتے ہوئے نوین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوءے ڈٰ جے ہلی پولس تھانہ کے باہر احتجاج کیا لیکن پولس کی جانب سے ٹال مٹول کے بعد ہنگامہ شروع ہوا اور حالات پر تشدد ہو گئے ، اسی دوران پولس کی اوپن فائرنگ میں ۳ افراد جاں بحق ہو گئے ،جبکہ علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ، حالانکہ بعد میں پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، اور حالات قابو میں کرنے کی بات کہی ہے۔