۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
پاراچنار، مجلس علماء کے زیراہتمام سیمینار

حوزہ/ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علماء کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کے مسلمانوں میں نفاق لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس لئے مسلمان خصوصاً علماء اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے اس سازش کو ناکام بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاراچنار کرم کے علماء نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مسلمانوں خصوصاً علماء کو اتفاق و اتحاد اور نواسہ رسول (ص) کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ 

مجلس علماء اہلبیت (ع) پاراچنار کے دفتر میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرزند شہید قائد علامہ سید علی حسینی، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، علامہ احمد روحانی، علامہ سید محمد جعفر الحسینی، علامہ اخلاق حسین، علامہ صفدر علی شاہ اور علامہ باقر حیدری نے کہا کہ فقیہ کا کام لوگوں کو احکام الٰہی سے آگاہ کرنا ہے، یہود و ہنود مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کے مسلمانوں میں نفاق لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس لئے مسلمان خصوصاً علماء اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے اس سازش کو ناکام بنائیں۔

علماء نے کہا کہ قوم و ملت کے جوان بیدار رہیں اور علماء کے فرمانبردار رہ کر اتفاق و اتحاد پر قائم رہیں، امام حسین علیہ السلام کسی ایک فرقے کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے ہیں، لہذا افکار حسینی کو اپنا کر اور امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چل کر طاغوتی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .