۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اہلسنت علماء کی مجلس عزاء میں شرکت

حوزہ/ لاہور میں اہلسنت علماء کی مجلس عزاء میں شرکت، اتحاد کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماڈل ٹاؤن لیاقت آباد لاہور میں کُل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امام بارگاہ قصرِ حسینؑ نجف بازار لیاقت آباد کا دورہ کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم، سید محمود غزنوی نے امن و اتحاد کی اہمیت پر خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ماڈل ٹاؤن لیاقت آباد میں کُل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے امام بارگاہ قصرِ حسینؑ نجف بازار لیاقت آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں قاسم علی قاسمی، علامہ اصغر عارف چشتی، مفتی سید عاشق حسین سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

وفد کا شیعہ علماء کونسل کے اراکین توقیر حسین بابا، حکیم علی عباس بھٹی، ملک فقیر حسین، محسن شاہ، دانیال قاسم و دیگر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام مکاتب کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اتحاد امت کیلئے نیک شگون ہے، ہم ملک کو ہر قسم کی فرقہ واریت سے پاک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کی فروغ اور رواداری کے قیام کیلئے مجالس کے دورے کر رہے ہیں جبکہ اہل تشیع بھائیوں کیلئے لنگر اور سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .