۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا یعسوب عبّاس

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مرزا محمد یعسوب عباس نے لکھنؤ میں مسلم ورثوں کے ناموں کو بدلنے کی مذمت کرتے ہویے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مرزا محمد یعسوب عباس نے انڈین آثار قدیمہ کی جانب سے امام بارگاہ شاه نجف» پر نئے بل بورڈ جس پر «آرامگاه قاضی‌الدین حیدر» درج ہے اعتراض کیا ہے۔

یعسوب عباس نے اس اقدام کو مسلم ورثوں کے خلاف سازش قرار دیا جب کہ ASI لکهنؤ کے دعوی ہے کہ امام بارگاہ شاہ نجف آثار قدیمہ ریکارڈ میں آرامگاه قاضی‌الدین حیدر کے نام سے درج ہے۔

مولانا یعسوب عباس کا کہنا تھا: انڈین میں مسلم میراث کے ناموں کو سازش سے بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری جانب یہاں پر تاریخی مقامات امام گاہ، امام بارگاہ حسین‌آباد، امام بارگاہ شاه نجف،‌ حسینیه سفید برادری اور دیگر مذہبی مقامات سے سالانہ انڈین حکومت کو سیاحتی حوالے سے اربوں روپے زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

عباس کا کہنا تھا: آثار قدیمہ جو ان تاریخی مقامات کی آرائش و مرمت نہیں کرسکتا ان کے ناموں کو بدلنے کا کام کررہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا: شیعہ علما کا اجلاس جلد منعقد ہوگا اور ہمارا ارادہ ہے کہ اس حوالے سے ایک مہم شروع کریں تاکہ ان مکانوں کے ناموں کو بدلنے سے روک سکے اور اس حوالے سے انڈین وزیراعظم کو جلد خط ارسال کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .