۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ دس ہزار امامیہ اسکاوٹس ملک بھر میں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں انسان کش وباء سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کروایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امامیہ چیف اسکائوٹ محمد عباس نے لاہور میں امامیہ اسکائوٹس کے ایک وفد نے کہا کہ عزاداری کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عزاداروں کی محافظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں مجالس او ر جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے فرائض دس ہزار امامیہ اسکائوٹس انجام دیں رہے ہیں تاکہ عزاداری اور مقدس مقامات امام بارگاہ و مساجد کو انتہا پسندانہ طاقتوں کے شر سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 امامیہ اسکائوٹس ملکی حالات کے پیش نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی اویرنس کیمپ بھی منعقد کئے گئے ہیں تاکہ ملک بھر کا ہر شہری سیکورٹی کی اہمیت و اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوجائے۔

 محمد عباس کاکہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں ملک عزیز کے شہریوں کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور جلد پاک وطن سے تکفیری عناصر کا خاتمہ ہوجائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .