حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خیر العمل ٹرسٹ و خیر العمل ورکنگ کمیٹی کی جانب سے کراچی میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی عشرہ محرم کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں کیا گیا ہے۔
مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام مولانا سید علی رضا رضوی خطاب کررہے ہیں۔جبکہ مجالس عزا میں عزادار بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں،جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے سبیل امام حسین (ع) کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ