۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یاد شہیدان مقاومت کرگل

حوزہ/ آئی کے ایم ٹی کرگل کی جانب سے مدافع ولایت فقیہ  و حکیم اسلام آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے روح پر فتوح کے لئے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدافع ولایت فقیہ ،عالم وارستہ انقلابی و علامہ بصیر آیت اللہ العظمی محمد تقی مصباح یزدی کے رحلت کی خبر سنتے ہی پورے کرگل خطّے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔لوگ اس خبر سے مغموم دینی مراکز کی جانب رُخ کرنے لگے۔آئی کے ایم ٹی کرگل کی جانب سے اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس کے فوراً بعد مرکزی جامع مسجد میں مرحوم فقیہ کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس مجلس میں شرکت کی۔مجلس میں مقامی قارئین نے تلاوت کلام پاک سے مرحوم کی روح کو ہدیہ پیش کیا جبکہ عام مومنین نے بھی ہاتھوں میں قرآنی نسخے لے کر مرحوم فقیہ کو کلام پاک کی ہدیہ پیش کیا۔ یہ سلسلہ دو دنوں تک جاری رہا۔

مجلس سے مخاطب ہوتے ہوئے چیئرمین آئی کے ایم ٹی حجت الاسلام شیخ محمد صادق رجائی نے مرحوم آیت اللہ یزدی کے رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ اور امام خامنہ ای و دیگر مراجع کی خدمت میں مومنین کرگل کی جانب سے تعزیت پیش کیا۔ آقائے رجائی نے انقلاب اسلامی کے کامیابیوں اور حوزہ علمیہ کے فروغ میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے کلیدی کردار کو یاد کرتے ہوئے ان کی رحلت کو عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سانحه ارتحال کے ساتھ مقام معظّم رہبری نے ایک عظیم اور با وفا ساتھی کھو دیا ہے۔جو اپنے زمانے کے بصیر ترین افراد میں سے تھے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں آئی کے ایم ٹی سے وابستہ حوزہ جات جامعہ امام خمینی و جامعہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے طرف سے بھی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا جو سردیوں کے چٹھیوں کے دوران جمّوں شہر میں تعلیمی فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .